اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر بصرہ میں دو کار بم دھماکوں میں دو افراد جانبحق اور ۶ زخمی ہوئے ہیں۔
بصرہ کے گورنر کونسل کے عہدہ دار جبار الساعدی نے کہا کہ گزشتہ شب بصرہ کے علاقے البراضعیہ میں ایک رسٹورنٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جانبحق اور ۴ زخمی ہوئے۔ جبکہ کچھ منٹ بعد دوسرا دھماکہ کچھ فاصلے پر ہوا جس میں بھی ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوئے اور اطراف میں موجود عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
عراقی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے فورا بعد پولیس اہلکار اور امدادی کمیٹی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲